: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یونان،16اپریل(ایجنسی) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس آج یونانی جزیرے لیسبوس پہنچے۔انہوں نے اِس جزیرے پر موجود غیرقانونی مہاجرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ لیسبوس میں پوپ کا خیرمقدم یونانی وزیراعظم الیکسس سپراس نے کیا۔ اِس موقع پر سپراس نے کہا کہ پوپ کا
لیسبوس کا دورہ انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور یہ اُن کوششوں کو تقویت دے گا جو اِس جزیرے تک پہنچنے والے مہاجرین کو روکنے کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔ یونانی وزیراعظم کے مطابق پوپ کے دورے سے یورپ داخل ہونے کے قانونی و جائز ذریعے کو بھی اہمیت دی جائے گی۔ لیسبوس میں پوپ کے استقبال کے لیے یونانی آرتھوڈکس چرچ کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔